دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے عمران خان حکومت کی کمزور ی اور خاتمے کی امید کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان حکومت کے آئین و قانون کے منافی اقدامات کو سپریم کورٹ کی طرف سے مسترد کرنے کے فیصلے کے ایک ہی دن بعد پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرجو گزشتہ روز190تک پہنچ گئی تھی، اس میں تین روپے اڑتالیس پیسے کی کمی واقع ہو ئی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی نمایان تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان حکومت کی کمزوری اور خاتمے کی امید کے ساتھ ہی پاکستان کی معیشت میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان حکومت کے آئین و قانون کے منافی اقدامات کو ختم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی بحالی اورعدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کرانے کے فیصلے کے بعد پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ میں ریکوری دیکھی گئی۔کرنسی مارکیٹ میں تیزی سے گرتا روپیہ بھی ایک ہی دن میں ڈالر کے مقابلے میں خاصا مضبوط ہوا اور ڈالر کی قیمت انٹر بینک مارکیٹ میں تین روپے اڑتالیس پیسے کم ہو گئی۔آج جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 700 سے زائد پوانٹس تک اوپر جاتے دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 581 پوانٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 367 پوانٹس پر بند ہوا۔
ملک میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2000 روپے کی کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھا 1 لاکھ 32 ہزار 300 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھا 1715 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار 426 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھا 6 ڈالر اضافے سے 1933 ڈالر فی اونس ہے۔
واپس کریں