دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر شدید گرمی کی لپیٹ میں،گرمی کا131سال ریکارڈ ٹوٹ گیا
No image سری نگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گزشتہ مہنیے مقبوضہ کشمیر میں گرمی کا131سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں موسم بہار کے دوران شدید گرمی سے جہاں لوگ ایک طرف پریشان ہیں وہاں پھلوں کے باغات کے لئے خطرات پیدا ہو ئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں میں موسم بہار میں ہی موسم گرما جیسی گرمیوں کا زورمسلسل جاری ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ وقت پر بارش کا نہ ہونا اور قبل از وقت ہی گرمی بڑھ جانے سے آنے والے مہینوں میں پانی کی قلت بھی ہو سکتی ہے اور اگر موسم کی موجودہ صورتحال آگے بھی جا ری رہے گی تو فصلوں کو نقصان پہنچ سسکتا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق وادی میں جاری خشک موسم اور درجہ حرارت کا معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے سے آنے والے مہینوں میں پانی کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ اگر وقت پر بارش نہیں ہوئی اور گرمی اسی طرح معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوتی رہی تو میوہ فصل کا نقصان ہوجائے گا۔میوہ فصل کے علاوہ بلکہ دوسری فصلوں خاص کر دھان کی فصل اگانے والے کسانوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔مقبوضہ کشمیر میںمحکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے مہینے کے دوران سرینگر میں گرمی کاایک سو اکتیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ سری نگر میں سال 1892 کے ماہ مارچ میں اس شدت کی گرمی ریکارڈ ہوئی تھی جس شدت کی گرمی سال2022 کے ماہ مارچ میں درج کی گئی۔
واپس کریں