دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، ٹیٹوال گائوں میں شاردہ پیٹھ یاترا کا بیس کیمپ اور مندر قائم
No image سری نگر ( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹیٹوال گائوں میں سیز فائر لائین( لائن آف کنٹرول )کے ساتھ شاردہ پیٹھ کا بیس کیمپ قائم کرتے ہوئے وہاں ایک مندر بھی قائم کیا گیا ہے۔اس مقام پہ عمارت کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔ سیو شاردا کمیٹی کشمیر کے سربراہ اور بانی رویندر پنڈتا نے بتایا کہ وہ شاردا مندر اور شاردا ریسرچ سینٹر کو ایک بین الاقوامی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہندوئوں کے لئے شاردہ پیٹھ ( آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں شاردہ کے مقام پر قائم قدیم شاردہ یونیورسٹی و مندر) جانے کے لئے پاکستان حکومت سے رابطہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان2005میں منقسم کشمیری خاندانوںکے لئے سیز فائر لائین( ایل او سی) کے دو مقامات چکوٹھی،اوڑی اور چکاں دا باغ کے مقامات پہ کراسنگ پوائنٹس قائم کرتے ہوئے پرمٹ کے ذریعے منقسم کشمیری خاندانوں کو آنے جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔ چند سال قبل ہندوستانی حکومت منقسم کشمیری خاندانوں کے آنے جانے پر پابندی لگا دی تھی ۔ اسی دوران مختلف حلقوں کی طرف سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان مذہبی مقامات پرجانے کی خواہشمندوں کو بھی آنے جانے کی اجازت دی جائے۔

واپس کریں