دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
معمول کے تعلقات کے لئے دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول کی ذمہ داری پاکستان پر ہے، ہندوستانی وزیر مملکت خارجہ کا راجیہ سبھا میں بیان
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن اس کے لئے دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری پاکستان کی ہے۔ ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اس وقت کہی جب ان سے ان میڈیا رپورٹس کے بارے میں پوچھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر نے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کی بحالی کی حمایت کی ہے۔مرلیدھرن نے کہا، "حکومت کا مستقل موقف رہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات کا خواہاں ہے اور دہشت گردی، دشمنی اور تشدد سے پاک ماحول میں دو طرفہ اور پرامن طریقے سے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔"انہوں نے مزید کہا، "پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا سازگار ماحول پیدا کرے۔"
مرلی دھرن نے مزید کہا کہ اگست 2019 میں، پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو معطل کرنے کا اعلان کیا، پاکستان نے ستمبر 2019 میں بعض دواسازی کی مصنوعات میں تجارت کی اجازت دے کر ہندوستان کے ساتھ تجارت پر پابندی کو جزوی طور پر نرم کیا۔

واپس کریں