دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانوی انسانی حقوق گروپ کا حکومت پر نسل پرستی کی بنیاد پر قانونی کاروائیاں کرنے کا الزام
No image لندن( کشیر رپورٹ)برطانیہ میں انسانی حقوق کے ایک گروپ '' لبرٹی'' نے حکومت اور کرائون پراسیکیوشن سروس پر الزام عائید کیا ہے کہ قانون غیر منصفانہ طور پر سیاہ فام اور اقلیتی نوجوانوں کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے۔برطانوی اخبار '' گارڈین'' کے مطابق '' لبرٹی'' جیلوںمیں بند ایسے 14سو افراد کی مدد کر رہا ہے جنہیں بقول ان کے سنگین جرائم میں ناحق سزائیں دی گئیں ہیں۔'' لبرٹی'' کا کہنا ہے کہ نسل پرست '' مشترکہ انٹر پرائز قانون'' پر حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا۔حکام اس قانون کی پیروی کے طریقے سے نسل پرست روئیے کا اظہار کرتے ہیں۔
واپس کریں