دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سپریم کورٹ میں درخواست گزار پی ڈی ایم نہیں پاکستان کا آئین ہے، عمران نے بے شرمی سے آئین توڑا،مریم نواز
No image لاہور5اپریل2022۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں درخواست گزار پی ڈی ایم نہیں، پاکستان کا آئین ہے، ڈکٹیٹرز نے اتنے بدترین طریقے سے آئین نہیں توڑا، جس بے شرمی سے عمران نے توڑا، عمران خان نے قومی سلامتی کے اعلامیے کا غلط استعمال کیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی عمران بچا ئوکمیٹی نہیں ہے، ان کو علم تھا کہ جب خط قوم کے سامنے آئے گا تو پول کھل جائے گا، خط کا ڈرامہ کرنا تھا اس سے ایک دن پہلے پاکستانی سفیر کو راتوں رات امریکا سے برسلز بھیجا، یہ خط نہ تھا نہ ہے، یہ ایک ڈرامہ تھا جس کا پول کھل چکا ہے، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کہہ رہی تھی کہ آئین کونہیں مانتا، آئین کے خلاف اسپیکر حکم دیتا ہے تو اسے پارلیمنٹ کی کارروائی میں چھپایا نہیں جاسکتا، اسپیکر اگر آئین کے خلاف حکم دے تو کیا اس کو کہیں چھپنے کی اجازت ہوگی ۔
مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عمران خان ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی بات کرتے ہیں، اسپیکر آئین کے تابع ہوتا ہے، آئین اسپیکر کے تابع ہوتا ہے۔مریم نواز نے ملٹری اداروں سے معاملے کی وضاحت کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ سب کچھ آپ نے بتادیا تو خط کیوں نہ دکھایا؟ خط اس لیے نہیں دکھایا، کیونکہ کوئی خط تھا ہی نہیں، خط سپریم کورٹ میں رکھنا چاہیے تھا، قوم کے سامنے رکھنا چاہیے تھا، وزارت خارجہ میں خط کو ڈرافٹ کیا گیا۔ اگر آپ خط سامنے رکھتے تو اس کا تیا پانچا ہوجاتا، اپنے سفیر کو آپ نے راتوں رات برسلز بھیج دیا، خط کے اصل کردار سفیر صاحب کہاں ہیں؟ آپ نے قومی سلامتی کے اعلامیے کا غلط استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی سلامتی کے اعلامیے کا غلط استعمال کیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی عمران بچائو کمیٹی نہیں ہے، این ایس سی کو عمران خان نے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔مریم نواز نے کہا کہ جب ڈالر 186 سے اوپر چلا گیا تو یہ سازش کس ملک نے کی؟ گھی 120 سے 500 روپے کلو ہوگیا، یہ سازش کس نے کی؟ عمران خان نے ساڑھے تین سال قوم کا خون چوسا، چند روزہ اقتدار کے لیے عمران خان نے آئین کو توڑ دیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اسپیکر کا نام لے کر رولنگ دے دی، اسپیکر صاحب تو ویسے ہی دوڑ گئے ، سب سے بڑا مجرم عمران خان ہے جس نے پرچی تھمائی، عمران خان عبرت کا نشان ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ شخص کبھی احتجاج کی کال دیتا ہے، کبھی جشن کی، اگلے الیکشن میں عمران خان بطور غدار جائیں گے، عوام عمران خان کو نہیں بخشیں گے، روز ٹی وی پر عمران خان عوام کا سر کھاتے ہیں ، اب تو ٹی وی بھی عمران خان کو نہیں دکھاتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو تین عورتیں، پانچ مرد آگئے ، یہ احتجاج ایک پولیس وین میں پورا آگیا، عمران خان کو نکالنا ہر چیز سے زیادہ ضروری تھا۔
واپس کریں