دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بیرونی سازش سے متعلق عمران خان کے دعوے کے ثبوت نہیں ملے، سیکورٹی عہدیدار کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو
No image اسلام آباد( مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستانی سکیورٹی اداروں کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت گرانے میں امریکی سازش کے الزام کے ثبوت نہیں ملے۔پاکستان سکیورٹی ایجنسیوں کی اس حوالے سے کی جانے والی تفتیش کے معاملات سے آگاہ ایک عہدیدار نے نام نہ بتانیکی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملکی سکیورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کیالزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے ہیں۔اکستانی عہدیدار کے مطابق سکیورٹی ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کے بیان کردہ نتیجے پر نہیں پہنچیں۔
' جیو نیوز' نے اس حوالے سے اپنی ایک خبر میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ختم کرانے میں امریکا کا ہاتھ ہے اور اس حوالے سے وہ اور ڈپٹی اسپیکر دعوی کرچکے ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کے علاوہ آرمی چیف اور انٹیلی جنس چیف حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تصدیق کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نے مبینہ سازش کو جواز بنا کر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد مستردکردی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا اور اس پر عدالت میں سماعت جاری ہے۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے پاکستان میں حکومت الٹنیکی سازش میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کی جاچکی ہے۔
واپس کریں