دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جسٹس محمد حبیب ضیا نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
No image اسلام آباد04 ۔اپریل2022۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے سینئر ترین جج جسٹس محمد حبیب ضیا سے آج یہاں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب جموں کشمیر ہاس اسلام آباد کے ملٹی پرپز ہال میں ہوئی۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے جج صاحبان جسٹس میاں عارف حسین، جسٹس سردار لیاقت حسین، جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس محمد اعجاز خان، جسٹس چوہدری خالد رشید، جسٹس چوہدری خالد یوسف، ریٹائرڈ چیف جسٹس ہائی کورٹ اظہر سلیم بابر، جسٹس (ر)سردار عبدالحمید خان، چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)عبدالرشید سلہریا، وزرا حکومت خواجہ فاروق احمد، سردار فہیم اختر ربانی، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری محمد رشید،ظفر اقبال ملک، چوہدری اظہر صادق، نثار انصر ابدالی، معاون خصوصی محمد اقبال، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، چیئرمین سروس ٹربیونل راجہ طارق جاوید، ممبر سروس ٹربیونل چوہدری محمد اشفاق، راجہ سکندر، کسٹوڈین آزاد کشمیر خالد یوسف، ممبر آزاد کشمیر بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار، صدر ہائی کورٹ بار، جوڈیشل افسران، اعلی حکام اور وکلا نے شرکت کی۔
واپس کریں