دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی صدر بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے میں ملوث ہے،روسی حکام کا دعوی
No image ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے میں ملوث ہے اور اس بات کے ثبوت موجود ہیں۔روس کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے کے صل ہونے والے ایمیل سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے کا یوکرین میں بایولوجیکل ہتھیار بنانے میں اہم کردار رہا ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو بتایا کہ روس کے پاس یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کے خفیہ لیبارٹیز کے بارے میں پختہ ثبوت ہیں اور یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کے منصوبے میں صدر بائیڈن کا بیٹا ہنٹر بائیڈن ملوث ہے۔
روس کی اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع کو امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا ایمیل موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ انہوں نے یوکرین میں خطرناک بیماری پیدا کرنے والے عناصر یا وبائی عناصر کے بارے میں امریکی تحقیقات پر سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع کو حاصل ہونے والی مصدقہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن کے بیٹے اور امریکی وزارت دفاع میں خطروں کو کم کرنے والے دفتر کے ملازموں اور پینٹاگن کے کانٹریکٹروں کے درمیان رابطے تھے۔
روسی فوج کے ایک سینئر کمانڈر ایگور کریلوف نے کہا ہے کہ حاصل ایمیل سے پتہ چلتا ہے کہ ہنٹر بائیڈن، بلیک اینڈ ویچ اور مٹابیوٹا کمپنی سمیت امریکی کاٹریٹکروں کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے اور انہوں نے ان کمپنیوں کو طاقتور اور توانا بنا دیا تھا کہ وہ یوکرین میں وبائی عناصر کے بارے میں تحقیقات کریں۔روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع کو امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا ایمیل موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ انہوں نے یوکرین میں خطرناک بیماری پیدا کرنے والے عناصر یا وبائی عناصر کے بارے میں امریکی تحقیقات پر سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کو جو دستاویز حاصل ہوا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن کے بیٹے اور امریکی وزارت دفاع میں خطروں کو کم کرنے والے دفتر کے ملازموں اور پینٹاگن کے کانٹریکٹروں کے درمیان رابطے تھے۔روسی فوج کے ایک سینئر کمانڈر ایگور کریلوف کا کہنا ہے کہ حاصل ایمیل سے پتہ چلتا ہے کہ ہنٹر بائیڈن، بلیک اینڈ ویچ اور مٹابیوٹا کمپنی سمیت امریکی کاٹریٹکروں کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے اور انہوں نے ان کمپنیوں کو طاقتور اور توانا بنا دیا تھا کہ وہ یوکرین میں وبائی عناصر کے بارے میں تحقیقات کریں۔
واپس کریں