دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرکل اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رہے گی
No image اسلام آباد 2اپریل2022(کشیر رپورٹ) اسلام آباد انتظامیہ نے کل( اتوارکو) قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے موقع پر میٹرو بس سروس بند رکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سخت سیکورٹی کی وجہ سے 3اپریل کو میٹرو بس سروس بند رکھی جائے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہو گی۔
واپس کریں