دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکم امتناعی کے باوجود زمینوں پہ قبضے کا سخت نوٹس لیا جائے، طارق فاروق چودھری کا آئی جی پولیس آزاد کشمیر سے مطالبہ
No image بھمبر2اپریل2022( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے سنیئر رہنما چودھری طارق فاروق نے کہا ہے کہ ایس پی بھمبر اپنے رشتہ داروں کے ذریعے اپنے گاوں پنڈی جہونجہ میں مخالفین کے خلاف جھوٹے پرچے درج کروا رہا ہے اور عدالتی حکم امتناعی کے باوجود زمینوں پر قبضے کروا کر لا اینڈ آرڈر کا مسل خود پیدا کر رہا ہے، آئی جی پولیس اس کا سخت نوٹس لیں اور اس گائوں اور دیگر علاقوں میں جھوٹے انتقامی پرچوں کا گزشتہ چھ ماہ کا ریکارڈ طلب کریں ۔
چودھری طارق فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ چند دن قبل ایس پی بھمبر نے بھمبر شہر میں اپنے بہنوئی، جو ایک سول جج ہے، کی ایما ء پر ایک شہری بابر صدیق کے خلاف ایک بے بنیاد اور جھوٹا پرچہ رجسڑ کیا ہے اور اس یتیم جوان کو تین دن سے تھانے میں بند کر رکھا ہے ۔ بھمبر شہر اور گرد نواح میں اس کی ایما پر ناجائز قبضے اور پرچے درج ہو رہے ہیں ،سیاسی بنیادوں پر انتقام کا ایک بازار گرم کیا گیا ہے، تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو قانون کے مطابق کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔ جو ملازم قانون کے مطابق چلے اس کا تبادلہ کر دیا جاتا ہے اور چھوٹے ملازمین کو لائن حاضر کر کے جواب طلبی کی جاتی ہے ۔ قتل اور اقدام قتل کے ملزمان سر عام افسران کو دعوتیں دیتے ہیں،ناجائز اسلحہ کی سر عام نمائش کی جا رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ چودھری طارق فاروق نے کہا کہ ان سب معاملات پر ریکارڈ سمیت بروز پیر بھمبر یا میرپور میں پریس کانفرنس کروں گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بات کی جائے گی۔
واپس کریں