دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر ، سوپور میں کشمیری فریڈم فائٹرز سے جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی زخمی، کپواڑہ میں بھارتی فوجی کی خود کشی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میںضلع بارہمولہ کے سوپورعلاقے میں دو دن سے کشمیری فریڈم فائٹرز اور بھارتی فوج کے درمیان جاری جھڑپ میںایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔سوپور کے زلورہ علاقے میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری فریڈم فائٹرز نے ان پر شدید فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک بھارتی فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
کپواڑہ ضلع کی راگنی پوسٹ پر اتوار کی رات ایک فوجی اہلکار نے خودکشی کر لی۔سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے فائر کر کے خود کو ہلاک کر دیا۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میںخود کشی کے واقعات آئے روز پیش آتے ہیں۔
واپس کریں