دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین کا طرز حکمرانی، اردو زبان میں کتاب کی اشاعت
No image اسلام آباد۔2اپریل2022( کشیر رپورٹ)جمہوری پبلی کیشن نے چین کی طرزِ حکمرانی چینی صدر جناب شی چن پنگ کی نومبر 2012سے لے کر 13 جون 2014تک اہم تقریروں، مباحثوں، انٹرویوز، ہدایات اور خط و کتابت پر مشتمل کتاب The Governance of China کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے۔ کتاب میں شامل 79 مضامین کو 18ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔
کتاب کے ایک اقتباس کے مطابق مائوزے تنگ تھاٹ کی پائیدار روح سے مراد اس فکر میں پیش کیا گیا مو قف، نقطہ نظر اور طریقہ ہیں۔ یہ پائیدار روح تین بنیادی اصولوں یعنی حقائق سے سچ کی تلاش، عوامی راہِ عمل اور آزادی وخودمختاری پر مشتمل ہے۔ نئے حالات میں ہمیں اپنی پارٹی کی تعمیر اور چینی خصوصیات کی حامل اشتراکیت کے عظیم مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے مائوزے تنگ تھاٹ کی پائیدار روح سے وابستہ رہنا اور اس کا نفاذ کرنا چاہیے۔
مارکسزم کے بنیادی اصول کے طور پر حقائق سے سچ کی تلاش چینی کمیونسٹوں کے لیے دنیا کو سمجھنے اور تبدیل کرنے کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ یہ ہماری پارٹی کی بنیادی سوچ، کام اور قیادت کے بنیادی طریقے ہیں۔ ہمیں اس اصول سے وابستہ رہنا چاہیے کہ ہم جو بھی کریں اس کی بنیاد حقیقت پر ہو، نظریے کو عمل سے جوڑیں اور سچ کو عمل کے ذریعے آزمائیں اور آگے بڑھائیں۔
مائوزے تنگ نے کہا تھا کہ حقائق معروضی طور پر موجود تمام اشیاہیں، سچ ان کے درمیانی رشتوں یعنی انہیں چلانے والے قوانین کا نام ہے، اور تلاش کا مطلب مطالعہ ہے۔ 1 انہوں نے تیر کو نشانے پہ لگانے کا استعارہ بھی استعمال کیا تھا یعنی ہمیں مارکسزم کے تیر کو چینی انقلاب، تجدیداور اصلاح کے نشانے پہ لگانا چاہیے۔حقائق سے سچ کی تلاش کے لیے ہمیں معاملے کی گہرائی میں جا کر اس کی اصلیت سمجھنا چاہیے، معاملے کی سطح سے گزر کر اس کی تہ تک پہنچنا چاہیے اور بکھرے ہوئے مظاہر کے درمیان موجود معاملے کے پیچیدہ ربط کو دریافت کرنا چاہیے۔

واپس کریں