دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر ہندوستانی فوج سے جھڑپ میں شہید، پلوامہ سے تین کشمیری نوجوان گرفتار
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں جمعہ کو فوج کے آپریشن میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہو گیا۔ہندوستانی پولیس ترجمان کے مطابق شوپیاں کے ترکوانگام علاقے میں فوج کے آپریشن کے دوران ایک جھڑپ میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہو ا۔اسی دوران پولیس نے جمعہ کو جنوبی ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان نوجوانوں کا تعلق ایک آزادی پسند مسلح تنظیم ' جیش محمد' سے ہے۔تینوں کی شناخت اویس الطاف ولد الطاف حسین گنائی ساکنہ جنڈوال، عاقب منظور ولد منظور احمد میر ساکن گڈورہ، وسیم احمد پنڈت ولد غ محمد پنڈت ساکنہ کریم آباد پلوامہ بتائی گئی ہے۔
واپس کریں