دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسئلہ کشمیر کے حل ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی، صدر آزا د کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور صدرمسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) 29نومبر 2024۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر و سابق سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ اندرون و بیرون ملک مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کوبے نقاب کرنے کے لئے بھرپور انداز میں آواز بلند کی جائے گی کیونکہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں سے جینے کا حق اور طاقت کے زور پر ان سے ان کا بنیادی حق خودارادیت چھین رکھا ہے جو کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر تمام فورمز پر بھارت کے ظالمانہ اور گھنائونے چہرے کوبے نقاب کریں، بھارت نے 5اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اس لئے ہمیں آزادی کے بیس کیمپ سے مل کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے آواز بلند کرنا ہو گی اور عالمی دنیا تک مظلوم کشمیریوں کی آواز کو پہنچانا ہو گا۔ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سابق وزیر حکومت راجہ محمد یاسین اور سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم سرفراز بھی موجود تھے۔
واپس کریں