دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کی بعض پالسیوں پر ہم اختلافات بھی discuss کرتے ہیں۔ کنوینئر حریت کانفرنس غلام محمد صفی کی تحریک نوجوانان کراچی کے وفد کو بریفنگ
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)تحریک نوجوانان کراچی کے ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر جناب غلام محمد صفی اور جملہ حریت قیادت نے وفد کا استقبال کیا ۔تحریک نوجوانان کراچی کے ایک نمائندہ وفد چیئر مین تحریک نوجوانان کراچی فیضان حسین کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر تشریف لائے،وفد میں زیشان ،جہانزیب الیاس،سید ارسلان علی،مظہر جاوید شامل تھے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونئیر جناب غلام محمد صفی نے وفد کو دفتر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم اور آپ ٹھوس بنیادوں پر ملکر کام کرے گے ،اور ہمیں آپس میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک سیاسی فورم ہے ۔ جو حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔
غلام محمد صفی نے وفد کو بتایا کہ سیاسی طور پر تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کو موثر اور تیز کرنے کے لئے 1993 میں کل جماعتی حریت کانفرنس کو عمل میں لایا گیا۔ اور تب سے کل جماعتی حریت کانفرنس حق خود ارادیت کے لئے کام کر رہی ھے۔ کنوینر جناب غلام محمد صفی نے مذید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے قائدین تقریبا سارے بھارتی جیلوں میں بند ہیں۔کشمیری عوام 1987 تک پر امن جدوجہد کررہے تھے ، ہم نے مسلم متحدہ محاذکے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا۔لیکن بھارتی قابض انتظامیہ نے دھاندلی کے ذریعہ جیت کو شکست میں بدل دیا۔ یہی وجہ بنی کہ سیاسی جدوجہد کو عسکری جدوجہد میں تبدیل کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیر کے حوالے سے کسی مرحلہ وار حل کی حامی نہیں ھے۔ حق خود ارادیت بنیادی مقصد ھے۔اور ہم سہ فریقین مذکرات کے حامی ہیں،ہم کسی ایسے ملک کی ثالثی قبول نہیں کرینگے جو بھارت کا پارٹنر ہو۔یہی حریت کی بنیادی لائن ہے جس پر ہم کام کررہے ہیں ۔
کنوینر جناب غلام محمد صفی نے مزید کہا کہ 1889 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ شہید کئے گئے جبکہ 1947 سے 1889 تک 5 لاکھ لوگ شہید کئے گئے ۔ پاکستان ہمارا پشتبان ھے ۔اور پاکستان ہی کی بدولت مسلہ کشمیر قومی و بین الاقوامی فورمز پر اجاگر ہوتا رہا۔پاکستان کی ہر پالیسی پر ہمارا اتفاق نہیں ہوتا۔بعض پالسیوں پر ہم اختلافات بھی discuss کرتے ہیں۔ ہم قائد اعظم کے فرمان کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔
اجلاس سے تحریک نوجوانان کراچی کے چیرمین فیضان حسین نے حریت قیادت کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 1300 کلو میٹر کا سفر کرکے اسلام آباد میں حریت کانفرنس کے دفتر آنے کا مقصد ہے کہ ہم بھی کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں۔بحثیت چیرمین تحریک نوجوانان کراچی اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں کہ ہم کل جماعتی حریت کانفرنس کو پاکستان بھر میں سپورٹ کرینگے۔
اجلاس میں محمد فاروق رحمانی،محمود احمد ساغر ،،ایڈووکیٹ پرویزاحمد، محمد شیخ عبدالمتین، میاں مظفر امتیاز وانی، مشتاق احمد بٹ، سید اعجاز رحمانی، نثار مرزا، شیخ محمد یعقوب، زاہد اشرف، زاہد صفی ،راجہ خادم حسین، حاجی سلطان بٹ، گلشن احمد،عدیل مشتاق وانی، محمد شفیع ڈار، زاہد مجتبی، شیخ عبدالماجد، امتیاز احمد بٹ، عبد المجید میر عبدالمجید لون، اور دیگرنے بھی شرکت کی۔
واپس کریں