دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سوشل میڈیا پہ خلاف حقائق ، بے بنیاد خبریں شئیر کی جا رہی ہیں کہ آزاد کشمیر حکومت پولیس کو عوام کے خلاف طاقت کے طور پر استعمال کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔ ترجمان محکمہ پولیس آزاد کشمیر
No image مظفرآباد پی آئی ڈی)21نومبر2024۔ترجمان محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چند روز سے سوشل میڈیا پر متواتر اس قسم کی خبریں شیئر کی جارہی ہیں کہ آزادکشمیر میں کاو?نٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور حکومت آزاد کشمیر اس محکمہ کوعوام کے خلاف طاقت کے طور پر استعمال کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔ یہ خبریں قطعی طور پر خلاف حقائق اور بے بنیاد ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے بعد اور آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے سال 2017 کے اوائل میں کاو?نٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی اصولی منظوری دی۔ جس کی روشنی میں سال 2022 میں حکومت آزاد کشمیر نے اپنے محدود وسائل سے 134 آسامیوں کی تخلیق کرتے ہوئے کانٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کا قیام عمل میں لایا۔آزاد کشمیر میں CTD کی فعالیت اور استعداد کار بڑھانے کے لئے سال 2017 سے حکومت پاکستان سے مخط و کتابت جاری رہی اور وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر پہلا 1-PC اگست 2017 میں بھیجا گیا۔ حکومت پاکستان نے ریاست کے محدود وسائل کے پیش نظر 1-PC کے مطابق مکانیت و دیگر آلات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ ک دیگر کسی خدشہ سے جوڑ نا سراسر خلاف حقائق ہے۔آزاد کشمیر کانٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) سال 2022 سے مکمل طور پر فنکشنل ہے جو خالصتا دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
واپس کریں