دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد کو اسرائیل کے حق میں ویٹو کر دیا
No image نیو یارک ( مانیٹرنگ رپورٹ)امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو غزہ جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ ترین قرارداد کے خلاف امریکہ کے ویٹو کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قرارداد میں یرغمالوں کی فوری رہائی کا مطالبہ شامل ہو نا چاہئے۔مریکی محکمہ خارجہ نے غزہ جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ ترین قرارداد کے خلاف امریکہ کے ویٹو کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قرارداد میں یرغمالوں کی فوری رہائی کا مطالبہ شامل ہو نا چاہئے۔سلامتی کونسل کی 15 رکنی کونسل نے 10 غیر مستقل ارکان کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد پر ووٹ دیا تھا۔قرار داد میں 13 ماہ سے جاری لڑائی میں "فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی" کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ یرغمالیوں کی رہائی کا الگ سے مطالبہ کیا گیا تھا۔کونسل کے اراکین نے دس منتخب اراکین: الجزائر، ایکواڈور، گیانا، جاپان، مالٹا، موزمبیق، جنوبی کوریا، سیرا لیون، سلووینیا اور سوئٹزرلینڈ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو روکنے پر امریکہ پر شدید تنقید کی۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا کہ واشنگٹن میں کہا کہ وہ صرف اس قرارداد کی حمایت کرے گا جس میں واضح طور پر جنگ بندی کے حصے کے طور پر یرغمالوں کی فوری رہائی کا مطالبہ شامل ہو گا۔اس موقع پر فرانس کے سفیر نکولس ڈی ریویر نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے مسترد کردہ قرارداد میں یرغمالیوں کی رہائی کا "پر زور" تقاضہ کیا گیا ہے۔اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر ڈینی ڈینن نے ووٹنگ سے قبل قرارداد کے متن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ متن امن کے لیے قرارداد نہیں ہے بلکہ حماس کی "خوشی کی قرارداد" ہے۔
اس سے قبل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے پیر 18 نومبر کو غزہ کے لوگوں کے لیے امداد میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ فلسطینی علاقے میں صورتِ حال بد تر ہوتی جا رہی ہے۔برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے سلامتی کونسل میں کہا کہ غزہ کے لیے امداد میں بہت زیادہ اضافے کی ضرورت ہے۔ وہاں 23 لاکھ لوگوں میں سے اکثریت بے گھر ہو چکی ہے۔اور وہاں صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 43,922 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔لیمی نے کہا، صورتِ حال تباہ کن ہے۔ اتنی خراب کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور یہ بہتر ہونے کے بجائے دن بدن بد تر ہوتی جا رہی ہے۔اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ واشنگٹن فلسطینیوں کے لیے حالات کو بہتر بنانے کی اسرائیلی کوششوں کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور ہر روز اسرائیلی حکومت سے بات ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں انسانی زندگی کی تباہ حال صورت ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔





واپس کریں