دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کو نیلم میں ترقیاتی امور کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کی بریفنگ
No image نیلم( پ ر )صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر و سابق سپیکر اسمبلی وایم ایل اے بالائی نیلم شاہ غلام قادر کاضلعی انتظامیہ کے حکام کے ساتھ اہم اجلاس۔شاردہ رابطہ پل کی تعمیر وترقی کے حوالہ سے مختلف امور زیر بحث آئے۔مواصلاحات، برقیات کی بہتری کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوعوام الناس کے ابتدائی مسائل کے فوری حل کے سلسلہ میں معاو نت کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر وایم ایل اے بالائی نیلم شاہ غلام قادر گزشتہ روزہ نیلم کے صدر مقام آٹھ مقام پہنچے وہاں پر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی نیلم نے سابق سپیکر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کوبالائی نیلم میں جاری تعمیروترقی کے منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر انہیں بتایاگیا کہ شاردہ میں رابطہ پل کاکام تقریبامکمل ہوچکاہے۔ اور بقیہ کام بھی جاری ہے۔ مذکورہ پل کا رسمی افتتاح 21نومبر کو صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر و ممبراسمبلی شاہ غلام قادر اپنے دست مبارک سے کریں گئے تاہم باضابطہ افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کریں گئے۔اس موقع پر امن وامان کے حوالے سے بھی ایس پی نیلم نے انہیں بریفنگ دی اور صورتحال کوتسلی بخش قراردیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر و ایم ایل اے شاہ غلام قادر نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے حکام کی توجہ عوام الناس کے بنیادی مسائل کی جانب دلوائی اور کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کوکم سے کم کیاجائے اور سردیوں میں آٹے کی کمی بھی نہیں ہونا چائیے۔
واپس کریں