دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقررہ معیاد گزر جانے کے باوجود آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی تنظیم سازی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کی تنظیم نو کا عمل مقررہ دو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک مکمل نہیں ہوا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی آزاد کشمیر میں تنظیم نو کا عمل 9فروری تک مکمل کیا جانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے9دسمبر2021کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق شاہ غلام قادر کی سربراہی میں آرگنائیزنگ کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کے ممبران میں راجہ فاروق حیدر خان، چودھری طارق فاروق ،مشتاق منہاس،چودھری محمد عزیز،ڈاکٹر نجیب نقی،مسز نورین عارف،بیرسٹر افتخار گیلانی ،راجہ نصیر احمد خان،چودھری محمد سعید،ڈاکٹر مصطفی بشیر، راجہ محمد صدیق، سید شوکت شاہ، عبدالخالق وصی اور ذوالفقار علی ملک کوآڈینیٹر شامل ہیں۔نوٹیفیکشن میں آرگنائیزنگ کمیٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ، انتخابی حلقوں، یونین کونسل ،وارڈ اور پولنگ سٹیشن کی سطح پہ نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے اورجماعت کے نئے عہدیداران کا انتخاب دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ اس طرح مقررہ دوماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی کا عمل مکمل نہیں ہو ا ہے۔
واپس کریں