دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مشروم اور زعفران کی کاشت زراعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، سیکرٹری زراعت ارشاد قریشی
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی31مارچ 2022)آزاد کشمیر کے سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی و اسما ارشاد احمد قریشی سے نیوسحر فانڈیشن کے عہدیداران کی ملاقات۔ ملاقات میں نیوسحر فانڈیشن کے راجہ عاصم زیب وائس چیئرمین اور کوآرڈینیٹر سیدعنصر نقوی اورزمیندار سید ذوالفقار نقوی کے علاوہ راجہ دلپذیر خان چیف پلاننگ اور وقاص عبداللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفرآباد بھی موجود تھے۔ نیو سحر فانڈیشن کے وائس چیئرمین نے فانڈیشن کے تحت آزادکشمیر میں جاری مختلف پراجیکٹس کے حوالہ سے سیکرٹری کو بریف کیا اور آزادکشمیر میں زراعت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت کے کردار اورکارکردگی کو سراہا۔ راجہ عاصم زیب نے بتایاکہ فانڈیشن کے تحت آزادکشمیر میں مشروم اور زعفران کی کاشت کے فروغ کیلئے عملی طور پر کام شروع کیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ زراعت کی مدد / تعاون درکار ہے۔ سیکرٹری زراعت نے فائونڈیشن کے کام کو سراہا اور انہیں محکمہ کی جانب سے مشروم اور زعفران کی کاشت میں ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔ اس موقع پر سیکرٹری نے کہا کہ آزادکشمیر کے زمیندار مشروم اور زعفران اور دیگر نقدآور فصلات کاشت کرکے آزادکشمیر میں زراعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور اس سے ان کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔
واپس کریں