دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی جنگی جارحیت کی تیاریاں تیز،بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا
No image اسٹاک ہوم ( کشیر رپورٹ) بھارت نے ایک سال کے دوران اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 8ایٹمی ہتھیاروں کا اضافہ کیا ہے جس سے بھارت کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد پاکستان سے بڑھ کر172ہو گئی ہے۔ گزشہ سال بھارت کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد164تھی۔اس انکشاف سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت جنگی جارحیت کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے نئے خطرات کو ہوا دے رہا ہے۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سیپری) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت کے پاس اب پاکستان سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، بھارتی وار ہیڈز کی تعداد 164سے بڑھ کررواں برس 172ہوگئی ہے جبکہ پاکستانی وار ہیڈز 170پر برقرار ہیں ۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ انڈیا نے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافہ کیا ہے اور جنوری 2023 میں جن وار ہیڈز کی تعداد 164 تھی وہ جنوری 2024 میں 172 ہو گئے ہیں۔ اس اضافے نے انڈیا کو دنیا کی جوہری ریاستوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ پاکستان نے وار ہیڈز کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں کیا جو جنوری 2023 اور 2024 دونوں میں 170 ہی تھے۔ سیپری کے مطابق چین نے اپنے وار ہیڈز کی تعداد میں کافی اضافہ کیا ہے اور جنوری 2023 میں جو تعداد 410 تھی، وہ جنوری 2024 میں 500 تک پہنچ گئی۔ اس تعداد میں اضافے کے امکانات ہیں۔
واپس کریں