دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نفرت کو امید میں تبدیل کرتے ہوئے جنوبی ایشیا کے دو ارب افراد کی تقدیر کی تشکیل دیں۔ نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم مودی کو مبارکباد
No image اسلا م آباد ( کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے نریندر مودی کو تیسری بار بھارت کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کہا ہے کہ نفرت کو امید سے تبدیل کرتے ہوئے جنوبی ایشیا کے دو ارب افراد کی تقدیر بدلنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پہ ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ''حالیہ انتخابات میں آپ کی پارٹی کی کامیابی آپ کی قیادت میں لوگوں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ آئیے ہم نفرت کو امید کے ساتھ تبدیل کریں اور جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی تقدیر کی تشکیل کے موقع سے فائدہ اٹھائیں''۔
واپس کریں