دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
احمد فرہاد آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل کا بیان
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ڈیڈ لائن پر بھی احمد فرہاد کی بازیابی نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔شاہد احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔
واضح رہے کہ احمد فرہاد نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پہ اپنے ایک وڈیو پیغام میں دعوی کیا تھا کہ مظفر آباد میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سے13افراد جاں بحق اور10زخمی ہوئے ہیں جبکہ مظفر آباد میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد3تھی۔
( سوشل میڈیا سائٹ Xپہ احمد فراز کے وڈیو پیغام کا ویب لنک)
https://x.com/waqarsatti/status/1792758542916559200

واپس کریں