دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کی کشمیر ہائوس میں پریس کانفرنس، بجلی اور آٹے کے نرخوں میں کمی کا اعلان
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 13 مئی ۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال پر صدر پاکستان آصف علی زرداری،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے جو اہم کردار ادا کیا ہے اس پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم پاکستان نے آج اہم اجلاس بلایا جس میں کشمیری قیادت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور آزادکشمیر کے عوام کو ریلیف دینے کیلیے 23 ارب روپے کے فوری ریلیف پیکج کا اعلان کیا اور وزیراعظم پاکستان کے ریلیف پیکج کی روشنی میں حکومت نے عوام کیلیے آٹے اور بجلی میں ریلیف کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے گئے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر عدنان قریشی کو سلام پیش کرتا ہوں ان کی فیملی کو ایک کروڑ روپے ریلیف دیا جائے گا۔آج بھارت میں اجیت ڈول کے گھر صف ماتم ہو گی۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وزراء کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں گزشتہ تین روز سے بجلی اور آٹے کی سبسڈی کے حوالے سے احتجاج جاری تھا،یہ احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ہو رہا تھا،سستی بجلی اور سستا آٹا ایسے مطالبات تھے جو حق بجانب ہیں،کشمیری عوام کے یہ مطالبات فیڈرل حکام کے پاس لے کر گیا،سابق نگران وزیر دفاع انور علی حیدر کی سربراہی میں مذاکرات ہوے،اس ایشو پر صدر پاکستان نے اہم اجلاس طلب کیا ،صدر پاکستان کے اقدام پر ان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی لاہور سے فون کیا،وزیراعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں،حکومت پرامن جدوجہد کے خلاف نہیں ہے،حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا،ایک سو پولیس اہلکار زخمی ہوئے،فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک سب انسپکٹر شہید ہوا،آج وزیراعظم پاکستان نے اس اہم ایشو پر اہم اجلاس بلایا،اس اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔وزیراعظم پاکستان کا کشمیری عوام،کابینہ اور اتحادی حکومت کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر عرصوں سے حل طلب مسائل منٹوں میں حل ہوے،یہ دونوں معاملات وفاق سے منسلک تھے،ایک مرتبہ پھر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،یہ نوٹیفکیشن آزادکشمیر میں فی الفور نافذ ہونگے،یہ مستقل ریلیف ہے،جو اگلے بجٹ کا حصہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کو نوٹیفکیشن دیں گے،اسوقت آزادکشمیر میں پاکستان کے چاروں صوبوں،گکگت بلتستان سے کم مراعات ہیں،وزیراعظم ہاؤس کے بجٹ میں 50 فیصد اخرجات کئے گئے ہیں،آذادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراء کی گاڑیوں کی بھی سیلنگ رکھی گئی ہے،حکومت نے بچت کر کے دس ارب کی لاگت سے سوشل ویلفئیر فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا،اس سے معاشرے کے پسے ہوے طبقات فایدہ اٹھائیں گے،جو جعلی تصدیق دیگا 3 سال قید ہو گی،موجودہ حکومت کا وزیراعظم کسی مراعات یافتہ طبقہ سے نہیں ہے مالی سال کے آخر میں آپ کو وزیراعظم ہاؤس اور وزراء کے اخراجات پبلک کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ خبر بکتی ہے،مفروضہ بکتا ہے،سچ نہیں بکتا،مجھے حالات کا مکمل ادراک تھا،عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلیے وزراء کی کمیٹی بنائی،آباو اجداد سے نظریہ الحاق پاکستان کا داعی ہوں،میری اولاد بھی نظریہ الحاق پاکستان پر قائم رہے گی ،کسی ایک وزیر نے حکومت کی پالیسی پر تنقید نہیں کی،اتحادی حکومت ہے،سب کا اپنا اپنا نظریہ ہے،پارٹی پالیٹکس اپنی اپنی ہے،حکومت اجتماعی دانش کے تحت چل رہی ہے،عوامی ایکشن کمیٹی سے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے ،گندم کا کوٹہ تین لاکھ ٹن ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ گندم مافیا طاقتور تھا،سارا آٹا سمگل ہوتا تھا،آج جب چوری روکی اور دو نمبری روکی تو یہی 3 لاکھ ٹن آٹا ضرورت پوری کر رہا ہے،آزادکشمیر میں قوت خرید پر بجلی فراہمی کا مطالبہ تھا،یہ حکومت پاکستان نے کرتی ہے ،نیلم جہلم اور منگلا کو وفاق ہینڈل کر رہا ہے،حکومت پاکستان نے جس ریٹ کی منظوری دی ہے یہ جنوبی ایشیاء میں سب سے کم ہے،یہ وہ رشتہ ہے جو پاکستان اور کشمیریوں کا ہے،یہ محبت اور وفاء کا رشتہ ہے جتنے بقایا جات ہیں وہ قسطوں میں دے دیں,کشمیر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہے ،ایل او سی پر پاک فوج نے شہادتیں دی ہیں,پاک فوج کے سربراہ کا کشمیر پر عزم واضح ہے.ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے سربراہ لایعنی باتیں کر رہے ہیں،خواہشوں پر خبر نہیں بن سکتی،سبسڈی پر قومیں زندہ نہیں رہ سکتیں بیروزگاری کو دور کرنا ہے،ریاست میں صیحیح گورننس کی جاتی تو 5 سال میں ویلفئیر سٹیٹ بن جاتی ،خودساختہ اشرافیہ سے پوچھا جائے کہ ان کے آباو اجداد کے پاس کتنے اثاثے تھے,آزادکشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے,چیف آف آرمی سٹاف نے سیفیک بنایا,شہید سب انسپکٹر کی فیملی کیلیے ایک کروڑ روپے کا ریلیف دیا جائے گا,شہید سب انسپکٹر کی جرات کو سلام عقیدت پیش کریں گے,یوم تاسیس پر شہید انسپکٹر کو ایوارڈ بھی دیں گے قلم کا اختیار مالک الملک نے دیا ہے مسب اللاسباب خدا تعالیٰ کی ذات ہے،ٹمبر مافیا،فوڈ مافیا اور سگریٹ مافیا پر ہاتھ ڈالا،یہ غیر قانونی کام بند کر دئیے ہیں،کسی وزیر کا کرپشن کا سکینڈل نہیں ہے،عوامی ایکشن کمیٹی کو بھی میری ذات پر اعتماد ہے،اللہ پاک کا کرم اور اسکے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر کرم ہے ،جس سیاسی کارکن میں مرنے کا خوف ہے وہ کرپشن کے خلاف ہے آزادکشمیر میں وزیراعظم پر کام کا بڑا بوجھ ہے,آزادکشمیر حکومت نے کھنڈر سے چیزوں کو ٹھیک کر دیا ہے,اتحادی حکومت کی کارکردگی کو لے کر عوام میں جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی جدوجہد کو آج پذیرائی ملی ہے،حکومت نے حالات پر نظر رکھی،عوامی مطالبہ سے بطور سیاسی کارکن انکار نہیں کر سکتا،وزیراعظم پاکستان نے شفقت فرمائی اور ریلیف دیا،ہمیں وفاقی حکومت کی مکمل تائید حاصل رہی،میں عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب کرتا ہوں،سوشل پروٹیکشن فنڈ کا 10 ارب روپے آزادجموں و کشمیر بنک کے ذریعے ہو گیآزادجموں و کشمیر بنک کو شیڈولڈ بنک بنانے کیلیے کام کر رہے ہیں آج اجیت ڈول کے گھر اجتماعی ماتم ہو گا،بھارت جو آگ آزادکشمیر میں لگانا چاہ رہے تھے اس میں اسے ناکامی ہوئی۔
اس موقع پر وزراء حکومت،راجہ فیصل ممتاز راٹھور،ملک ظفر، میاں عبد الوحید،سردار جاوید ایوب،چوہدری اکبر ابراہیم اور احمد رضا قادری، عبدالماجد خان، جاوید بڈھانوی،چوہدری اظہر صادق،سردار فہیم اختر ربانی،نثار انصر ابدالی،چوہدری قاسم مجید،پیر مظہر الحق،محترمہ نبیلہ ایوب اور مشیر وزیراعظم سردار احمد صغیر بھی موجود تھے۔
واپس کریں