دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پنجاب اور فرنٹئیر کانسٹیبلری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو روکنے کے لئے نہیں، وزیر اعظم چودھری انوار الحق۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور محکمہ داخلہ پنجاب کے خطوط میں 11مئی کی ہڑتال اور سیاسی عناصر کی طرف سے امن و امان کے مسئلے کو وجہ بتایا گیا ہے
No image مظفرآباد(کشیر رپورٹ) 06 مئی 2024۔آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ پنجاب اور فرنٹیئر کانسٹیبلری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ آزاد کشمیر میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی انجنیئرز کی سیکورٹی کیلئے تعینات کی گئی ہے۔جبکہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے 22اپریل کو سیکرٹری وفاقی وزارت داخلہ کے نام 6پلاٹون سول آرمڈ فورسز مہیا کرنے کی درخواست پہ مبنی مکتوب میں اس کی ضرورت بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فورسز بجلی کے منصوبوں میں تعینات چینی باشندوں کے علاوہ11مئی کو شٹر ڈائون ، ویل جام ہڑتال کی وجہ سے ضرورت ہیں۔پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کی طرف سے آئی جی پولیس پنجاب کے نام اسی حوالے سے29اپریل کو ارسال کردہ مکتوب میںپنجاب کانسٹیبلری آزاد کشمیر بھیجنے کے لئے سیاسی عناصر کی طرف سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا ذکر کیا گیا۔
آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پنجاب اور فرنٹیئر کانسٹیبلری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ آزاد کشمیر میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی انجنیئرز کی سیکورٹی کیلئے تعینات کی گئی ہے۔ روشن پاکستان بھارت کی موت ہے. آزاد کشمیر میں پرامن احتجاج ہرشہری کا جمہوری اور بنیادی حق ہے لیکن اس آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی. دارالحکومت مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کاکہناتھا کہ بھارت نہیں چاہتاکہ آزاد کشمیر کے واٹر گولڈ سے پیداہونے والی بجلی کا فائدہ آزاد کشمیر اور پاکستان کو پہنچے. عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں کوئی غیر ایجنٹ داخل ہوکر نقصان پہنچائے تو اس کاذمہ دار کون ہے. عام شہریوں سمیت احتجاج کرنے والوں کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے. آزاد کشمیر پولیس احتجاج کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئے کافی ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے حکومت عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت کے ذریعے تمام معاملات حل کرنا چاہتی ہے ایکشن کمیٹی کے راہنما شوکت نواز میراپنے ایک بیان میں تسلیم کرچکے ہیں کہ حکومت کمیٹی کے مابین ننانوے فیصد معاملات طے ہوچکے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ہم مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہتیہیں ۔ ہم اپنا ہائیڈل پوٹینشل استعمال کرکے 300 سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرکے عوام کو سہولت دے سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بددیانتی اور نحوست کا خاتمہ کریں گے تو ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔ ہمیں حقیقی ترقی کے لیے رول آف لا اور انصاف کو فروغ دینا ہوگا. انہوں نے کہا کہ عوام کی جان مال ریاست کے ہر شہری کی جان و مان ، عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بناوں گا. مذاکرات پر یقین ہے. وزیراعظم نے کہا کہ نیت کا فطور ہے ورنہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ کی کاپی ہے جس میں عوامی ایکشن کمیٹی نے ماناتھا کہہ99 معاملات حل ہوچکے ہیں ۔ پولیس گشت امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے ہے ۔ اس پر بلاوجہ کی ہرزاہ سراہائی بند ہونی چاہیے. وزیراعظم نے کہا کہ صحافت کے نام پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے ۔ غیر ذمہ دار رپورٹنگ کا خاتمہ ہوناچاہیے. انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ عبدالماجد خان کے بارے میں سٹوری چھاپنے سے پہلے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی سے موقف لے لینا. انہوں نے کہا کہ ادھورا سچ مکمل جھوٹ سے زیادہ خطرناک ہوتاہے۔
واپس کریں