دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر ہمیشہ سے ہی بھارت کا حصہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ( آزاد کشمیر) ہمیشہ سے ہی بھارت کا حصہ ہے ، بھارت کی ماضی کی حکومتوں نے اس معاملے کو نظر انداز کیا لیکن ' بی جے پی ' حکومت نے آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے لئے کام شروع کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے اڈیشہ میں کہا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کی ایک قرار داد ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور ' بی جے پی ' نے اس قرار داد کے مطابق آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے لئے کام شروع کر دیا ہے جبکہ بھارت کی سابق حکومتوں نے ایسا نہیں کیا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی مسائل سے متعلق قائم کردہ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات پورے کرانے کے لئے11مئی کو آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے اس معاملے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے بجائے طاقت کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے ۔آزاد کشمیر سے متعلق بھارت کے ناپاک عزائم کو دیکھتے ہوئے آزاد کشمیر میں عوامی مسائل اور عوامی مطالبات کو سیاسی ذرائع سے حل کرنے کے بجائے اس معاملے میں طاقت کا استعمال کرنا کسی طور پر آزاد کشمیر، پاکستان اور کشمیر کاز کے مفاد میں نہیں ہے۔
واپس کریں