دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر، انڈین ایئر فورس کے قافلے پہ حملے کے بعد سرنکوٹ میں20افراد گرفتار، نامعلوم حملہ آورں کا فرضی خاکہ جاری
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) بھارتی فورسز نے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں انڈین ایئر فورس کے قافلے پہ حملے کے بعد علاقے میں20افراد کو گرفتار کیا ہے اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایاجا رہا ہے۔ بھارتی فورسز کی طرف سے دو افراد کی فرضی تصویر بھی میڈیا کو فراہم کی گئی ہے جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی قافلے پہ گھات لگا کر کئے جانے والے حملہ کرنے والے افراد کا خاکہ جاری کرنا تعجب انگیز ہے۔بھارتی حکام کے مطابق حملے میں دو یا تین افراد شامل تھے ۔ حملہ آوروں کے بارے میں اطلاع دینے پہ بیس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس حملے میں انڈین ایئر فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

واپس کریں