دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر سرینگر ، دریائے جہلم میں کشتی کے حادثے میں5افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں وکشمیر کے صدر مقام سرینگر میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی کے ایک حادثے میں 5افراد ہلاک ہو گئے ، ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، ہلاک ہونے والوں میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق :مقبوضہ جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے گنڈبل بٹوارہ علاقہ میں دریائے جہلم میں آج صبح ایک کشتی ڈوب گئی جس میں عینی شاہدین کے مطابق بیس سے پچیس کے درمیان عام لوگ سوار تھے۔ اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔ جب کہ دیگر کئی مسافروں کی موت ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حادثے میں چند افراد لاپتہ ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق کشتی میں کم از کم 25 افراد سوار تھے۔ جن میں خواتین، بچے اور مرد افراد بھی شامل تھے۔ رسی ٹوٹنے کی وجہ سے کشتی حادثہ کا شکار ہوئی۔ عینی شاہد نے کہا کہ ہم فورا ہی کشتی کے قریب پہنچے اور تین افراد کو بچالیا۔وادی کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے دریائوں ، جھیلوں کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
واپس کریں