دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار سے پاکستان چائنہ کامرس الائینس انٹرنیشل کے وفد کی ملاقات
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 24 مارچ 2024۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے پاکستان چائنہ کامرس الائینس انٹرنیشل کے وائس پریزیڈنٹ بلال جنجوعہ اور سیکیورٹی اینڈ ایوی ایشن کے ایڈوائزر سید توقیر حیدر نے جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور، وزرا حکومت محترمہ امتیاز نسیم اور سردار عامر الطاف بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران آزادکشمیر میں انفرسٹرکچر ،سیاحت ،ایوی ایشن ،زراعت ،سمال انڈسٹریز سمیت مختلف شعبوں میں منصوبے لگانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔فریقین نے چین سے آزادکشمیر میں براہ راست سرمایہ کاری کے حوالے سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال سے اتفاق کیا ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ان سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاک چین دوستی باہمی شراکت کے زریں اصولوں پر مبنی ہے اور یہ انتہائی پائیدار بنیادوں پر استوار ہے ۔چین نے آزادکشمیر میں کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن میں ہائیڈرل کے منصوبے بہت اہم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر پرامن علاقہ ہے جہاں کے لوگ بھی بہت محنتی،مہمان نواز اور قابل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سے کئی طلبا چین کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کئی کاروبار بھی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح ایک دوسرے کے تجربات سے فایدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے اور سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی محنت کی بدولت مختصر عرصے میں دنیا میں نام پیدا کیا ہے جس کی ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں حکومت بیرونی سرمایہ کاری کا خیر۔قدم کرے گی اور ہم آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیں گے ۔وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
واپس کریں