دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی پارلیمنٹ الیکشن کے موقع پہ ' بی جے پی ' حکومت نے بڑی سیاسی جماعتوں کے بنک اکائونٹس سیل کر دیئے،' بی جے پی ' کو دھاندلی سے کامیاب کرنے کے حربے تیز
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ)ہندوستان کی ' بی جے پی ' حکومت نے الیکشن سے عین پہلے بڑی اپوزیشن جماعتوں کے بنک اکائونٹس کو سیل کر دیا ہے جس سے ہندوستانی پارلیمنٹ کے الیکشن میں ' بی جے پی ' کو کامیاب کرانے کے لئے دھاندلی کے اقدامات تیز ہو گئے ہیں۔مودی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھ باندھ کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس نے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت اہم اپوزیشن پارٹی کو لوک سبھا انتخابات کے وقت اس کے بینک اکائونٹس کو سیل کرکے مالی طور پر معذور کیا جا رہا ہے تاکہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے۔ ایسا کر کے مودی سرکار جمہوریت کو تباہ کر نے کے کام میں مصروف ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، خزانچی اجے ماکن اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک خصوصی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزام میں پارٹی کے بینک کھاتوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اور اب پارٹی اپنے اکانٹ میں جمع 285 کروڑ روپے کا استعمال بھی نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں پارٹی کے لیے انتخابی مہم چلانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ پارٹی کے خلاف یہ کارروائی 05 اور 35 سال پرانے مقدمات میں کی جا رہی ہے۔ انتخابات کے وقت حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کو اس طرح مالی طور پر معذور کرنا جمہوریت کے لیے مہلک ہے۔
کانگریس کے صدر کھڑگے نے کہا کہ جمہوریت کے لیے انتخابات ضروری ہیں، یہ بھی ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہو۔ یہ نہیں کہ جو اقتدار میں ہے، وسائل پر اس کی مونوپولی ہو ملک کے اداروں پر بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر انکا کنٹرول ہو۔ سپریم کورٹ نے جس انتخابی چندہ اسکیم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے، اس اسکیم کے تحت بی جے پی نے ہزاروں کروڑ روپے اپنے بینک کھاتوں میں جمع کرائے ہیں۔ دوسری طرف اہم اپوزیشن پارٹی (کانگریس) کا بینک اکانٹ منجمد کر دیا گیا ہے کہ ہم پیسے کی کمی کی وجہ سے برابری کی بنیاد پر الیکشن نہیں لڑ سکیں۔ یہ حکمران جماعت کی طرف سے کھیلا جانے والا خطرناک کھیل ہے۔
سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے کانگریس کو اقتصادی طور پر کمزور کرنے کی ایک منصوبہ بند کوشش ہے۔ عوام سے اکٹھا ہونے والا پیسہ روکا جا رہا ہے اور ہمارے کھاتوں سے زبردستی پیسے چھینے جا رہے ہیں۔ تاہم، ان مشکل ترین حالات میں بھی، ہم اپنی انتخابی مہم کو اثر انگیز بنائے رکھنے کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف الیکٹورل بانڈز کا معاملہ ہے، جسے سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں، بی جے پی کو الیکوٹورل بانڈز سے بہت زیادہ اور بڑے پیمانے پر فائدہ ہوا ہے۔ دوسری طرف حزب اختلاف کی اہم جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی مالی حالت مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔

واپس کریں