دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی اور پلندری و مظفر آباد کیڈٹ کالجز کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 21مارچ 2024۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا.- وزیر حکومت چوہدری محمد رشید بھی موجود تھے. اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے آزادکشمیر کے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی, چیف سیکرٹری آزادکشمیر داد محمد بڑیچ, سپیشل سیکرٹری ہیلتھ راشد حنیف, میڈیکل کالجز کے پرنسپلز صاحبان اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے . سپیشل سیکرٹری ہیلتھ راشد حنیف نے شرکا کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے بجٹ, فیکلٹی کی کمی اور امور پر تفصیلی بریفنگ دی. گورننگ باڈی کے اجلاس میں آزادکشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز مظفرآباد, راولاکوٹ اور میرپور کے مالی سال 2023.24 کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی. اجلاس میں مظفرآباد میڈیکل کالج کے لئے 243.249ملین روپے, میرپور میڈیکل کالج کے لئے 243.616ملین روپے جبکہ پونچھ میڈیکل کالج کے لئے 230.469ملین روپے کیبجٹ کی منظوری دے دی گئی. اجلاس میں میڈیکل کالجز میں پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتیوں کی بھی منظوری دی گئی. وزیراعظم نے کہا کہ کہ کوالٹی آف ایجوکیشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. سٹاف کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میڈیکل کالجز سے فارغ ہونے والے بچے ہمارا مستقبل ہیں. حکومت میڈیکل کالجز کو تمام بنیادی وسائل مہیا کرے گی تاکہ وہ میڈیکل کے سٹوڈنٹس کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفرآباد کے بورڈ آف گورنرز کا 30واں اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر وزیر حکومت ملک محمد ظفر بھی موجود تھے. ویڈیو لنک کے ذریعے سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر, چیف سیکرٹری آزادکشمیر داد محمد بڑیچ, سیکرٹری مالیات, پرنسپل سیکرٹری اور کیڈٹ کالج کے پرنسپلز صاحبان نے شرکت کی. پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری نے شرکا کو کالج کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ یہ ادارے قومی سطح کے ادارے ہیں, ان پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہترین فیکلٹی کا انتخاب کریں تاکہ بہترین تعلیم دے سکیں. انہوں نے کہا کہ ان اداروں کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
واپس کریں