دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن7مارچ کو ہوں گے
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) نیشنل پریس کلب (این پی سی) اسلام آبادکی انتظامیہ کے 2024-25 الیکشن7مارچ کو منعقد ہوں گے۔اس کا اعلان صدر انور رضا کی زیر صدارت گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ الیکشن 25-2024 کے انعقاد کے لیے پریس کلب کے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام گروپس سے مشاورت کی ہے اور سامنے آنے والی کئی تجاویز پر اتفاق ہو چکا ہے۔ پریس کلب کی نئی ممںر شپ کے حوالے سے تمام گروپوں کی تجویز کے مطابق اس سال ووٹر لسٹ میں کسی بھی نئے ممبر کو شامل نہیں کیا جائے گا اس لئے جن ممبران کی درخواستوں پر گورننگ باڈی نے آج کونسل ممبر شپ کی منظوری دینی تھی اب وہ نہیں دے سکیں گے اور نئی ممبرشپ کی منظوری نومنتخب باڈی دے گی۔
صدر انور رضا کی بریفنگ کے بعد گورننگ باڈی نے الیکشن این پی سی 25-2024 کا انعقاد 7 مارچ 2024 کو کرانے کی منظوری دے دی اور اب 7 مارچ کو پریس کلب کے انتخابات ہوں گے۔ صدر نیشنل پریس کلب نے بتایا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیٹی قائم کرنے کا اختیار گورننگ باڈی کو حاصل ہے لیکن پریس کلب کے وسیع تر مفاد کی خاطر اس ایشو پر بھی تمام گروپوں کے ساتھ مشاورت کی گئی اور ان کی تجاویز کی روشنی میں شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام گروپس کے نمائندگان پر مشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں تمام گروپس نے اپنے اپنے نمائندوں کے نام دینے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ گورننگ باڈی نے الیکشن کمیٹی کی منظوری دی جس کے چیرمین عاصم قدیر رانا ہوں گے علاوہ ازیں گورننگ باڈی نے ووٹر لسٹ کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے، فنانس رپورٹ اور پریس کلب کے تمام ترقیاتی کاموں کی بھی منظوری دی۔
صدر نیشنل پریس کلب نے بتایا کہ پریس کلب کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ کام جلد مکمل ہو جائے گا جبکہ کیمپ آفس راولپنڈی کو بھی سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پریس کلب کے آئین کے مطابق صرف وہی ممبران ووٹ دینے کے اہل ہوں گے جنہوں نے سالانہ فیس ادا کی ہو گی اور جو ممبر اپنی سالانہ فیس ادا نہیں کریں گے وہ الیکشن میں اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے ۔صدر انور رضا نے گورننگ باڈی کو میڈیا ٹان سیکنڈ فیز کے متعلق بریف کرتے ہوے بتایا کہ نگران وزیر اطلاعات عامر میر اور نگران وزیر اعلی محسن نقوی کے ساتھ درجنوں ملاقاتوں کے بعد میڈیا ٹان سیکنڈ فیز کیلئے راولپنڈی میں سرکاری زمین تلاش کر لی گئی تھی جس پر کافی پیشرفت ہو چکی ہے مگر چند رکاوٹیں ابھی اس پراجیکٹ کے راستے میں حائل ہیں جن کو ختم کرنے کیلئے ابھی دن رات محنت جاری ہے اور میڈیا ٹائون سیکنڈ فیز کے حصول کیلئے نئی باڈی کے ساتھ مل کر ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

واپس کریں