دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بنک آف کشمیر کے صدر، سی ای او شاہد میر کی زیر صدارت مظفر آباد ریجن کا اجلاس
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ)آزاد جموں وکشمیر بنک کے صدر اور سی ای او شاہد شہزاد میر کی زیر صدارت مظفر آباد ریجن کا اجلاس منعقد ہوا۔ مظفرآباد ریجن کے منیجرز کی بزنس ڈسکشن میٹنگ میں مظفرآباد ریجن کی برانچز کے منیجرز نے شرکت کی۔آزادجموں وکشمیر بنک کے صدر اور سی ای او شاہد شہزاد میر نے اجلاس میں بنک کی کارکردگی اور نئے سال میں بنک کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ .اجلاس میں زمرد حسین ڈویژنل ہیڈ آپریشنز، امتیاز شاہین ڈویژنل ہیڈ کریڈٹ، جمال انور خان ریجنل ہیڈ، صبور اعوان ROM مظفرآباد اور ہیڈ آفس کے اعلی حکام موجود تھے۔واضح رہے کہ شاہد شہزار میر کے صدر، سی ای او مقرر ہونے کے بعد قلیل وقت میں آزاد جموں وکشمیر بنک کے ڈیپازٹس میں ایک ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
واپس کریں