دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پریس فائونڈیشن کی نئی کمیٹیوں کی تشکیل
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی) 22 فروری 2024۔آزاد جموں و کشمیر پریس فانڈیشن کے اجلاس بورڈ آف گورنرز منعقدہ 30 جنوری 2024 میں جناب چیئرمین پریس فانڈیشن کے حکم پر آزاد جموں و کشمیر پریس فانڈیشن کے امور کو چلانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں جناب چیئرمین پریس فانڈیشن کے حکم پر ایسی کمیٹیاں جن میں ممبران بورڈ آف گورنرز کے علاوہ دیگر ممبران شامل تھے ان کی ساخت میں تبدیلی جبکہ نو تشکیل شدہ کمیٹیوں میں ممبران بورڈ گورنرز ہی کو شامل کیا گیا ہے۔ نو تشکیل شدہ کمیٹیوں میں پریس فانڈیشن کی جانب سے ایکریڈیٹیشن کارڈ کی بجائے ممبرشپ کارڈ کی اجرائیگی کے سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی میں وائس چیئرمین پریس فانڈیشن سید ابرار حیدر کی سربراہی میں محمد زاہد بشیر، خالد محمود بطور ممبران جبکہ شوکت علی کھوکھر کمیٹی کے ممبر اور سیکرٹری کے طور پر شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی کو ایکریڈیٹیشن کارڈ کی ممبرشپ کارڈ میں تبدیلی کے حوالے سے فائدے اور نقصانات کے بارے میں سفارشات مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پہلے سے قائم فانڈیشن مانیٹرنگ کمیٹی میں ممبران بورڈ آف گورنرز کی شرط کے مطابق تبدیلی کرتے ہوئے شوکت علی کھوکھر کو ممبر بنایا گیا ہے۔ سردار اعجاز خلیق کی سربراہی میں قائم مانیٹرنگ کمیٹی میں محمد عارف کشمیری بطور ممبر اور ایکٹ کی روشنی میں اسسٹنٹ پریس فانڈیشن کو حسب سابق بطور سیکرٹری رکھا گیا ہے۔ مانیٹرنگ کمیٹی طے شدہ کوڈ آف کنڈکٹ سے انحراف، توہین آمیز، بدوں ثبوت خبروں، مواد کی اشاعت کے سلسلے میں بورڈ آف گورنرز یا جناب چیئرمین کی طرف سے ریفر کیے گئے تنازعات پر فانڈیشن کے مروجہ قواعد کے مطابق فیصلہ کرنے کی پابند ہو گی۔ پریس فانڈیشن کی ویلفیئر کمیٹی کی ساخت میں تبدیلی کرتے ہوئے ایکریڈیٹیشن کارڈ ہولڈ ممبر کی بجائے بورڈ آف گورنرز سے ہی ممبر رکھے گئے ہیں۔ مذکورہ کمیٹی فانڈیشن ایکٹ کی منشا کے مطابق جناب سیکرٹری اطلاعات کی سربراہی میں ہی قائم کی گئی ہے اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ممبران میں عارف کشمیری، زاہد بشیر اور ناصر شریف بٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ پہلے سے موجود ہاسنگ، صحت و سرمایہ کاری کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے زاہد بشیر ممبر بورڈ آف گورنرز کی سربراہی میں نئی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے سیکرٹری اور ممبر شوکت علی کھوکھر ہوں گے، دیگر ممبران میں شہزاد خان اور ناصر شریف بٹ شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی ہر دو ماہ بعد مجوزہ اراضیات، صحت اور سرمایہ کاری کے سلسلے میں تجاویز و شفارشات مرتب کر کے جناب چیئرمین پریس فانڈیشن کو پیش کرے گی۔ آمدہ سفارشات پر جناب چیئرمین حتمی فیصلہ کریں گے۔ اسی کمیٹی کے ساتھ مربوط رہ کر ہر دو ماہ بعد سفارشات مرتب کرنے کے لیے ایک اور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ذمہ زمینوں کے حصول اور قبضہ کی کارروائی ہے۔ سردار اعجاز خلیق کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی میں شوکت علی کھوکھر بطور ممبر اور سیکرٹری جب محمد حیات اعوان ممبر کے طور پر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ممبران پریس فانڈیشن کی سکروٹنی اور ان کی کیٹگریز کے تعین کے لیے سکروٹنی، کیٹگری کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ قبل ازیں اس سلسلے میں ذمہ داریاں مانیٹرنگ کمیٹی کو سونپی گئی تھیں۔ نو تشکیل شدہ سکروٹنی، کیٹگری کمیٹی کے چیئرمین خالد محمود، سیکرٹری عارف کشمیری ہیں جو ممبر کی حیثیت سے بھی شامل ہیں جبکہ باغ سے محمود احمد کو اس کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ مذکورہ کمیٹی کو ممبران کی کیٹگریز کا تعین اندر پندرہ ایام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاہم کمیٹی کی سفارشات پر حتمی فیصلہ جناب چیئرمین پریس فانڈیشن ہی کریں گے۔ مذکورہ بالا تمام کمیٹیاں اندر معین مدت سفارشات مرتب کر کے جناب چیئرمین پریس فانڈیشن کو پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔ ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے کی صورت میں ایکٹ کی منشا کے مطابق جناب چیئرمین پریس فانڈیشن کا فیصلہ حتمی تصور ہو گا۔

واپس کریں