دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم چودھری انوار کی زیر صدارت آزاد کشمیر کے حکمران فاروڈ بلاک کا اجلاس
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 19 فروری 2024۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت فاروڈ بلاک کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال ،اتحادی حکومت کی کارکردگی سمیت جملہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام سیاسی فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ۔پارلیمانی پارٹی کے بعض ارکان نے ایک سیاسی اتحادی پارٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے جس نے بھی قانون سے مغائر کام کئے ہیں اسے جوابدہی کے عمل سے گزرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی پر خاص نظر ہے ہر شعبے کو عوام کی خدمت کا مرکز بنا رہے ، لوگوں کی توقعات پر پورا اترا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر فوکس ہے شہری اور دیہی تفاوت کو دور کیا جائے گا تاکہ بنیادی سہولتوں سے ہر شہری فایدہ اٹھا سکے ۔انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں اتحادی حکومت کا حصہ ہیں انہیں وزیراعظم کی پالیسی کو فالو کرنا ہو گا یہ پرانا اور فرسودہ دور نہیں ہے عوام کے ٹیکس کی ایک ایک پائی دیکھ سن کر خرچ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں ہے سرکاری پیسے پر لا لشکر پالنے کے دور کو ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیا ہے سرکاری مراعات صرف سرکاری کام کے لئے اس کے بعد اپنی پرائیویٹ لائف گزاریں سرکاری گاڑیوں کے بے جا استعمال کو کم کیا ہے جو کسر رہ گئی ہے اسے بھی سکروٹنائز کیا جائے گا اب آپ کو پارکوں اور مارکیٹوں میں سرکاری گاڑیاں نظر نہیں آئیں گی، جو حکومت کی پالیسی فالو نہیں کرے گا قانون کے مطابق اسکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس کے اختتام پر ایک قراداد بھی پیش کی گئی جسے تمام ارکان نے منظور کر لیا ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کیلیے بھارتی فورسز کے خلاف برسر پیکار عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتی ہے ،پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر کی گذشتہ دس ماہ کی کارکردگی کو سراہا اور مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوے نظریہ ضرورت کے تحت فوری یا بعد از مشاورت جملہ فیصلہ سازی کا اختیار وزیراعظم آزادکشمیر کو دے دیا ،اتحادی جماعتوں سے متعلقہ تمام سٹیک ہولڈرز سے فوری حتمی مشاورت کے بعد تمام فیصلہ جات کا اختیار بھی وزیراعظم آزادکشمیر کو دے دیا تاکہ فاروڈ بلاک اور تمام اتحادی جماعتوں کے ممبران حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کرتے ہوے گڈ گورننس اور ریاستی عوام کی خدمت میں اپنا بہتر کردار ادا کر سکیں۔
اجلاس میں وزرا حکومت عبدالماجد خان ،چوہدری اظہر صادق ،چوہدری ارشد حسین ،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری نثار انصر ابدالی ،عاصم بٹ ،جاوید بٹ ،چوہدری محمد رشید ،ملک ظفر،سردار فہیم اختر ربانی ،سردار محمد حسین ،سردار میر اکبر ،محترمہ صبیحہ صادق ،محترمہ امتیاز نسیم ،محترمہ تقدیس گیلانی ،اکمل سرگالہ ،پیر مظہر سعید شاہ ،چوہدری اکبر ابراہیم اور سردار احمد صغیر نے شرکت کی ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے انہوں نے فون پر اجلاس میں شرکت کی اور اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر حکومت چوہدری محمد اخلاق نے اپنی والدہ محترمہ کی علالت کے باعث فون پر اجلاس میں شرکت کی ۔وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی سکاٹس کانفرنس میں شرکت کیلیے اجلاس میں شریک ہو کر چلے گئے۔
واپس کریں