دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سکل ایجوکیشن سے ہی حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔وزیر اعظم چودھری انوا رکا اے جے کے ٹیوٹا کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)06فروری 2024۔وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے اے جے کے ٹیوٹا کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ آزاد جموں وکشمیر ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کمپلیکس نیو وزیراعظم ہاوس میں قائم کیا گیاہے۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر ٹیوٹا کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیرمین ٹیوٹا چوہدری محمد فرید کی جانب سے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کو ٹیوٹا کے اغراض و مقاصد بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ ٹیوٹاکمپلیکس ، نیوبرینڈ سرمنی اورٹیوٹا ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں موسٹ سئینر وزیر کرنل رئٹائرڈ وقار احمد نور ، وزیر صحت نثا رانصر ابدالی ، وزیر تعلیم اسکولز دیوان چغتائی ، وزیر ٹیوٹا عامر الطاف ، وزیر اوقاف و مذہبی امور احمد رضا قادری ، وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ سمیت ، سیکرٹری ٹیوٹا چوہدری محمد فرید ، سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصریعقوب خان ، و دیگر نے شرکت کی ۔

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے ٹیوٹا افیسران و اہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نوجوان نسل کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب راغب کرنا ہوگا۔ بچت سکیمیوں اور کفایت شعاری کی پالیسی کو فروغ دیا جن کا واحد مقصد عوامی ٹیکس کیپیسے کو عوام پرخرچ کرنا ہے ۔ وزیر اعظم ہاوس کی نئی عمار ت ٹیوٹا انتظامیہ کے حوالے کرنے کا واحد مقصد فنی تعلیم کو فروغ دینا ہے، کفایت شعاری موجودہ حکومت کی ترجیح ہے ۔ ریاستی وسائل کو عوام پر خرچ کریں گے ۔ آقا دوجہاں ۖ کی امت کی ترجیح سادگی کا فروغ ہونا چاہیے ، بدعنوانی کے خاتمہ اور بہترین احتساب کے فروغ کے لیے بروقت اور عملی اقدامات اٹھائے ، سسٹم کو مضبوط کریں گے تاکہ عوام کا اعتماد سسٹم پر قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کا کائل ہوں ۔عوامی مفاد میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کیے ، مالی وسائل کو عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیا ۔ خواہش ہے ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ ملے ، نوجوان نسل کو سکل ایجوکیشن کی جانب راغب کرنے کے لیے موثراقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ے خواہش اور کوشش ہے کہ نوجوان نسل آگے بڑے اور جدید تعلیم اور بلخصوص سکل ایجوکیشن کو اپنا موٹیو بنائیں۔ انھوں نے کہاکہ بچت سکیم کو فروغ دیا تاں کہ عوامی اعتما د بحال رہے ۔ ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت ہے ۔ تعلیم صحت کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ۔ عوامی سہولت کے لیے ادویات کا بجٹ دوگنا کیا۔ اخوت پروگرام سے ایک ارب کے قرضے سمیت خصوصی افراد کیلیے انڈورنمنٹ فنڈ اور اسپیشل پروٹیکشن بل پاس کیا ۔

وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہاکہ حاکمیت کا حقیقی تصور اپنی اصلاح اور جوابدہی ہے ۔ عوامی محرومیوں کا احساس ہے ۔عوام کی فلاح کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ نوجوان نسل آگے بڑھے اور جدید ترقی کے تقاضوں کو اپنائے ۔ ہمیں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مالی مشکلات کے باوجود ٹیوٹا جیسے جدید فنی تعلیم کے اداروں کے فروغ کے لیے حکومت ہر ممکن مالی معاونت کے لیے تیارہے ۔ سکل ایجوکیشن سے ہی حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے ٹیوٹا کمپلیکس ، ٹیوٹا ویب سائٹ کا افتتاح کیا جبکہ ٹیوٹا کی جانب سے لگائے گے مقامی دستکاریوں کے سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔
واپس کریں