دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہباز شریف سے سردار عتیق احمد خان کی ملاقات، مسلم کانفرنس نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا
No image لاہور( کشیر رپورٹ) مسلم کانفرنس آزاد جموں وکشمیر نے پاکستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس ، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق ، مسلم کانفرنس کی جنرل سیکرٹری مہر النساء اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
واپس کریں