دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان بھر میں مقیم کشمیری مسلم لیگ ن کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں ، راجہ فاروق حیدر کا پنجاب کے حلقوں کا دورہ شروع
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور کشمیر کے حوالے سے عمرانی حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث ہونے والے نقصان اور پیدا ہونے والی صورتحال سے نکلنے کے لیے پاکستان بھر میں مقیم کشمیری مسلم لیگ ن کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں ،مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور عوامی امنگوں کا آئنیہ دار ہے کشمیر کے حوالے سے اصولی موقف کے احیا اور 5 اگست کے اقدامات کی واپسی تک ہندوستان سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کی پالیسی قومی امنگوں کی آئنہ دار ہے، قائد مسلم لیگ ن کی قیادت میں 2017 میں روکے گئے تعمیر و ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے نوازشریف کا وزیراعظم بننا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور،ناروال،سانگلہ ہل،سمیت دیگر علاقوں میں کشمیری کمیونٹی کی جانب سے رکھے جانے والے انتخابی مہم کے سلسلہ میں پروگرامات کے حوالے سے ایک ہفتے کے انتخابی دورے سے قبل مسلم لیگ ن آزادکشمیر راولپنڈی اسلام آباد کے رہنمائوں و کارکنان سے گفتگو اور لاہور میں خواجہ سعد رفیق کے حلقہ انتخاب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان انتخابی مہم میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے راجہ فاروق حیدر خان قائد مسلم لیگ محمد نوازشریف، مریم نواز،شہبازشریف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، محمد برجیس طاہر کے انتخابی حلقوں میں کشمیری کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ انتخابی پروگرامات و دیگر تقاریب میں شرکت کرینگے۔ اس کے علاوہ ان حلقوں میں انتخابی مہم میں کشمیری کمیونٹی کی بھرپور شرکت کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کی آخری امید قائد مسلم لیگ ن سے ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے یہ ثابت کرکہ دکھایا ہے پاکستان میں ہونے والی شتر سالوں کی تعمیر و ترقی میں سے اگر نوازشریف کے ادوار کو نکال دیا جاے تو پھر پیچھے کچھ نہیں بچتا، آج غریب عوام پریشان ہے دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے لیکن اچھے دن ضرور آئیں گے، قوم کو اس بار ڈٹ کر مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دینا ہوگا تاکہ وہ بغیر بیساکھیوں کے پوری طاقت سے حکومت بناے اور نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔
واپس کریں