دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سردار مہتاب کی ملاقات
No image مظفرآباد۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے سابق گورنر و وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماں نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور گزشتہ ایک برس سے جاری فوجی محاصرے کی شدید مذمت کی ۔ ملاقات میں سردار مہتاب احمد خان نے وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کو آزادجموں وکشمیر میں مثالی تعمیرو ترقی ، گڈگورننس اور بالخصوص آزادکشمیر میں کرونا وباکو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے پیشگی اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
قبل ازیںوزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے ایک بیان میںکوسٹل ہائی وے اور شمالی وزیرستان کے قریب بارودی سرنگ میں دھماکے میں شہید ہونے والے افواج پاکستا ن اور ایف سی کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا قربان پیش کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں ، لائن آف کنٹرول ہو یاوانا یا وزیر ستان افواج پاکستان کے جوانوں نے لازوال قربانیاں پیش کرتے ہوئے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند رکھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر انتہائی سخت موسمی حالات میں دفاع وطن کیلئے قربانیاں دینے والے افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ، افواج پاکستان کے تمام شہداکو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
واپس کریں