دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کا کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کا دن ، کابینہ ڈویژن کی طرف سے 5فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری شہدا کیلئے 5 فروری کو صبح 10 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیارکی جائے گی۔ یوم یکجہتی کشمیرگزشتہ33سال سے ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے اور اس دن پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے عزم کے ساتھ دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔
واپس کریں