دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مودی حکومت پاکستان، چین اور بھگوان کے نام پر سیاست کررہی ہے۔ کانگریسی صدرکھڑگے
No image نئی دہلی ( کشیر رپورٹ)ہندوستان کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان، چین اور بھگوان کے نام پر سیاست کررہی ہے - مودی کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے عوام کو ایک مرتبہ پھر بے وقوف نہیں بننا چاہئے ملک مقروض ہے بی جے پی کے دس سالہ دور میں ملک کا نظام کمزور ہوگیا ہے -منی پور آگ میں جل رہا ہے لیکن مودی نے ایک مرتبہ بھی منی پور کا دورہ نہیں کیا جہاں پر ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں مودی اور بی جے پی ہمیشہ انتخابات میں کامیابی کی سازش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا۔ مودی حکومت کے دورمیں ملازمتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
کانگریس کے صدر نے انہوں نے حیدرآبادکے ایل بی اسٹیڈیم میں کانگریس کے بوتھ کی سطح کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے دو کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ کیا گیا۔ مودی نے کالادھن ملک میں لانے، ہر فرد کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا جس پر عمل نہیں کیاگیا۔ ضروری اشیا کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔ مودی حکومت نے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ملک کے عوام کو انصاف دلانے کے لئے نیائے یاترا نکال رہے ہیں۔ انہوں نے سیاسی حریفوں کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی کے استعمال پر بھی تنقید کی۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں ریونت ریڈی کی حکومت یقینی طور پر اندرون 100دن 6 ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنائے گی۔ پہلے ہی دو ضمانتوں پر عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کا طرز عمل ملک کے لئے مثالی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بہتر نتائج کے لئے بوتھ کی سطح سے ریاست کی سطح تک کے تمام قائدین کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی جمہوریت کے تحفظ کے لئے سخت محنت کررہی ہے۔
واپس کریں