دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی چودھری اسماعیل کی ملاقات
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی) 24/جنوری 2024۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل نے وفد کے ہمراہ جموں و کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی صورت میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بحیثیت ممبر اسمبلی ایوان کے اندر اور باہر عوام کی خدمت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ریاست کی ترقی و خوشحالی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھر پور اقدامات شروع کردیئے ہیں.۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت گڈگورنس, میرٹ, آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے ٹیکسز کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے اخوت پروگرام کے تحت بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تا کہ وہ اپنا کاروبار کر سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نصب جس سے دفاتر حاضری بہت بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود, تعلیم, صحت کی سہولیات اور دیگر تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں. ۔ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے تحریک آزادی کشمیر, آزادکشمیر کے عوام کی خوشحالی, میرٹ, گڈگورنس اور آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
واپس کریں