دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید سردی اور برفباری کی لہر، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
No image نیویارک( کشیر رپورٹ) امریکہ میں شدید سردی اور برفباری کی لہر کی وجہ سے کئی ریاستوں میں معمولات زندگی مفلوج ہو گیا ہے اور لوگوں کو گھروں میںر ہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکہ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے ہونے کے باعث لاکھوں امریکیوں کو خطرناک سردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آرکٹک سے آنے والے طوفان سے چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان نے شمال مغرب کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل ڈالا، جنوب میں برف باری ہوئی، اور شمال مشرق میں برفانی طوفان کی وجہ سے نیشنل فٹ بال لیگ (NFL) کے کھیل ملتوی کر دیے گئے۔ اتوار کو درجہ حرارت منفی 17 سیلسیس سے نیچے گرنے پر ملک بھر میں کئی مقامات پر موسم کی وارننگ اور ایڈوائزری جاری کی گئی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ شمالی ٹیکساس کے ساتھ ساتھ جنوبی ٹیکساس میں بھی سردی پڑنے کا امکان ہے جب کہ مونٹانا اور ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 56 سینٹی گریڈ رہا۔ ساتھ ڈکوٹا ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی نے ایک بیان میں لوگوں سے گھر کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے۔ نیویارک کے بفیلو میں ایک سے دو فٹ برف پڑنے کی توقع ہے۔ بفیلو میں 48 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں اور دو انچ فی گھنٹہ کی رفتار سے برف پڑ رہی تھی۔ میری لینڈ کے کالج پار ک میں نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات جیک ٹیلر نے خبردار کیا کہ شمال مشرق کے کچھ حصوں میں شدید برف باری اور تیز ہواں کی توقع ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث فضائی ٹریفک کی خدمات بھی متاثر ہوئیں۔ ہفتے کے روز اوریگون میں 100 درخت گر گئے۔ ان درختوں میں سے ایک مکان پر گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ دو دیگر مشتبہ ہائپوتھرمیا (انتہائی سردی کی وجہ سے)سے مر گئے۔ اس کے علاوہ آگ کی وجہ سے ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔
واپس کریں