دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق نائب وزیر خارجہ کا تقرراورسفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرے، منقسم کشمیری خاندانوں، دانشوروں، عوامی نمائندوں کے وفود دنیا بھر بھیجے جائیں۔ سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر
No image ابو ظہبی(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق نائب وزیر خارجہ کا عہدہ تخلیق کرے، بیرون ملک سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کئے جائیں اور منقسم کشمیری خاندانوں، تاریخ پہ دسترس رکھنے والی شخصیات، دانشوروں، صحافیوں اور عوامی نمائندوں پر مشتمل وفود دنیا بھر میں بھیجے جائیں۔ سپیکر چودھری لطیف اکبر نے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر تھینک ٹیکس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مقبوضہ جموں کشمیر میں نو لاکھ قابض افواج کے مظالم ریاستی دہشت گردی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اپنے عروج پر ہیں، اقوام متحدہ میں عالمی سطح پر حل ہونے والے تنازعات میں مسلئہ کشمیر بھی پرانا مسئلہ ہے جس کا پائیدار حاصل قیام امن کیلئے ناگزیر ہے، دنیا اس وقت گلوبلائزیشن کی جانب بڑھ رہی ہے اور بھارت اپنی بنیاد پرست پالیسیوں پر ڈٹاہوا ہے جبکہ پاکستان نے ہر فورم پر قیام امن اور اچھے پڑوسی ملک ہونے کاثبوت دیا مگر جواب میں کراس باڈر ٹیررازم اور دھشت گردی کے الزامات لگائے گئے۔
سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان نے کشمیریوں کی حمایت اور حصول آزادی کیلئے تین جنگیں لڑیں ہیں لیکن کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے تمام سیاسی کاروباری شخصیات پیپلز پارٹی کی شاندار فتح اور بلاول بھٹو زرداری کے قافلے میں شامل ہونے کیلئے تمام مصروفیات ترک کر کے پاکستان کا رخ کریں اور قومی خواہشات پر عمل درآمد کیلئے اہم کردار ادا کریں۔آٹھ فروری کو ہونے والے عام صاف شفاف غیر جانبدار انتخابات پاکستان کی جمہوری آئینی ساکھ قائم کرنے کیلئے بریک تھرو ثابت ہوں گے۔
واپس کریں