دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر کے چیئر مین اور ممبران کی تعیناتی کا خیر مقدم
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 15 جنوری 2024۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی جانب سے غیر جانبدار چیئرمین پبلک سروس کمیشن و ممبران کی تعیناتی کو رائے عامہ کے لیڈروں کی جانب سے اور سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے ۔پیپلز پارٹی کے نائب صدر سابق مشیر سردار امجد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بہترین پبلک سروس کمیشن تشکیل دے کر گڈ گورننس کا عمدہ ثبوت دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ریاست کی ایک اہم اکائی گلگت بلتستان سے پہلی بار چیرمین پبلک سروس کمیشن کا تقرر کیا گیا اور ایک ایسی شخصیت کو چنا گیا جن کی پروفیشنل مہارت اور میرٹ پر عملدرآمد کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے پہلی مرتبہ اضلاع اور برادریوں کے چکر سے نکل کر میرٹ پر افراد کا تقرر کیا جس سے اہلیت اور صلاحیت کو پروان چڑھنے کا موقع ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ تمام ممبران بھی اپنے اپنے شعبے کے ماہر ہیں اور ان کی صلاحیتوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد وزیراعظم کے مبنی بر میرٹ فیصلے کو بے حد سراہا رہی ہے ۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہدایت الرحمن کو آذاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ہے ۔ سابق ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل سرور گلگتی نے لکھا کہ آپ گلگت بلتستان کے ضلع استور کی تحصیل اور گاوں بوبجی کے ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ آپ نے ایک ایسے وقت میں بطور کور کمانڈر پشاور فرائض انجام دیئے جب پورا علاقہ بین الاقوامی سازشوں اور دہشت گردی کے لپیٹ میں تھا ۔بااصول ، باوقار ،کمیٹڈ اور نظم و ضبط کے پابند انسان ہیں ۔نیک خواہشات کے ساتھ اپنے بھائی کی استقامت اور کامیابی کے لیئے دعا گو ہیں ۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ پی ایس سی کے امتحانات کی امید میں بیٹھے ہزاروں/ لاکھوں اہل بچوں/ بچیوں کے لیے خوشخبری ، پبلک سروس کمیشن سروس بورڈ کے چیئرمین کے طور پر جس شخصیت کو چنا گیا ہے انکی اصول پسندی ، صلاحیتوں اور ایمانداری میں انکا کوئی ثانی نہیں، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہدایت الرحمان صاحب کی بطور چیئرمین تقرری، پبلک سروس کمیشن کے نظام میں شفافیت کے نظام کیلیے سند کا درجہ رکھتی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ چیرمین آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن، Hope for the best Sir Lt Gen Hidayat Ur Rehman۔لیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمان کا تعلق استور کے علاقے بونجی سے ہے اور گلگت بلتستان کے پہلے تین سٹار جنرل ہیں کور کمانڈر پشاور بھی رہے پھر جنرل راحیل کے دور میں GHQ میں رہے اور جنرل باجوہ کے دور میں آزادکشمیر رجمنٹ کے کمانڈنٹ تعینات ہوئے تھے انتہای محنتی اور قابل شخصیت ہیں انشااللہ بہتری کی امید ہے بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔

واپس کریں