دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین آزاد کشمیر میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا ، چینی وفد کی وزیر اعظم چودھری انوا رالحق سے ملاقات
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی) 10جنوری 2024۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے چائنیز منرل اینڈ مائنر ڈیپارٹمنٹ کے صدر مسٹر لی کی قیادت میں چائنیز وفد نے جموں و کشمیر ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں چائنیز وفد نے آزادکشمیر میں معدنیات کے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر بیرونی سرمایہ کاری کے لئے انتہائی محفوظ اور پرامن خطہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر میں ہائیڈل پاور کے تمام منصوبوں پر چائنیز انجینئرز اور ورکر مقامی ورکروں کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے مثالی برادرانہ تعلقات ہیں دنوں ملکوں کے درمیان دوستی شہد سے میٹھی اور ہمالیہ سے بلند ہے،آزادکشمیر میں بھی چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں معدنیات کا بہت پوٹینشل موجود ہے جس پر مختلف کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور کئی کمپنیوں نے اس شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔وزیراعظم نے نے کہا کہ معدنیات کے پراجیکٹس پر کام کرنے کے لئے حکومت اوپن ٹینڈرنگ کرے گی تاکہ مسابقت کا ماحول ملے اور اس سے مقامی آبادیوں کو بھی دائرہ حاصل ہو۔حکومت آزادکشمیر چائنیز سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے محکمہ معدنیات کے ساتھ ایم او یو کے ذریعے اس شعبے میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے اور پراجیکٹس حاصل کئے جا سکتے ہیں. چائنیز وفد نے آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا شکریہ ادا کیا۔
واپس کریں