دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راجہ فاروق حیدر کا مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق ہندوستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق ہندوستانی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔راجہ فاروق حیدر خا نے کہا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار کسی دوسرے ملک تک نہیں ہو سکتا۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ریاست جموں وکشمیر ایسا متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے انعقاد کیا جانا ہے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے متنازعہ خطے پہ اپنے فیصلے مسلط کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہندوستانی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہندوستانی حکومت کے 5اگست2019کے اقدام کی توثیق کی ہے جس کے تحت ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے ہندوستانی دارلحکومت کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کیا ہے۔
واپس کریں