دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد جموں وکشمیر بنک آئندہ چھ ماہ میں شیڈول بنک بن جائے گا۔ صدر کشمیر بنک شاہد میر
No image مظفرآباد( کشیر رپورٹ) آزاد جموں وکشمیر بنک کے قائمقام صدر شاہد میر نے کہا ہے کہ کشمیر کو بنک شیڈول کرنے کے لئے تمام شرائط پوری کی جار ہی ہیں اور آئند چھ ماہ میں کشمیر بنک شیڈول بنک بن جائے گا۔شاہد میر نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر بنک کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور کشمیر بنک کی برانچز کی تعداد 82ہو گئی ہے اور اس سال مزید چھ سے آٹھ برانچز قائم کی جائیں گی۔صدر کشمیر بنک نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر بنک سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والا ادارہ بن چکا ہے۔
واپس کریں