دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شر پسند عناصر کی سوشل میڈیا پہ گنگا چوٹی سے متعلق پاک فوج کے خلاف گمراہ کن مہم
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی )06 جنوری 2024۔پاک فوج کا آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے لیے سول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی اپیل ہے۔چند شر پسند عناصر نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا اور سول انتظامیہ کی درخواست پر "ونٹر سپورٹس فیسٹیول" کے لیے گرانڈ کی تیاری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ہر سال کی طرح رواں برس بھی آزاد کشمیر کے طول و عرض میں "ونٹر سپورٹس فیسٹیولز" کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی لوگوں کی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ اسی مناسبت سے اڑنگ کیل، لیپہ اور گنگا چوٹی کے مقام پر وسط فروری میں سرمائی میلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کے لیے محکمانہ سطح پر کوارڈینیشن اور تیاریاں آزاد کشمیر میں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ اسی سلسلہ میں ضلع باغ کی سول انتظامیہ نے ونٹر سپورٹس گرانڈ کی تیاری کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کی۔ جس کے لیے پاک فوج کی جانب سے تمام ریسورسز مہیا کر دیے گئے اور ونٹر سپورٹس کیلئے بہترین گرانڈ تیار کر کے دیا۔ کچھ شر پسند عناصر نے گنگا چوٹی کے مقام پر گرانڈ کی تیاری کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر چڑھا کر پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے کہ پاک فوج یہ میدان عسکری استعمال کے لیے تیار کر رہی ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات کرنے پر عیاں ہوا کہ ضلع باغ کی سول انتظامیہ کی استدعا پر پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور وادی میں سیاحت کے فروغ کو مقدم جانتے ہوئے ونٹر سپورٹس کے لیے بہترین گرانڈ تیار کر کے دیا جس کو کچھ شرپسند عناصر نے منفی رنگ دے کر پاک فوج کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی۔ آزاد کشمیر کے غیور عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ پاک فوج ان کے دکھ درد کی ساتھی ہے اور ہمیشہ ان کی بہتری کے لیے کوشاں ہے ۔سوشل میڈیا کے فوائد کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات کا بھی ادراک ہونا چاہیے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو ملک دشمن قوتیں بدامنی اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں اس لیے ہمیں کسی بھی خبر کو پھیلانے سے پہلے اس کی حقیقت معلوم کر لینی چاہیے تاکہ ہم لاعلمی میں کہیں ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار نہ بن جائیں ۔
واپس کریں